0

پنجاب میں محکمہ تعلیم کی تنظیم نو: تین علاقائی سیکرٹریٹ بنیں گے، فیصلے اضلاع کے قریب ہوں گے

لاہور (الیون نیوز) پنجاب حکومت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے تین علاقائی سیٹ اپ میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جن کے الگ سیکرٹری اور دفاتر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کا علاقائی سیکرٹریٹ ملتان، وسطی پنجاب کا لاہور اور شمالی پنجاب کا راولپنڈی میں قائم ہوگا۔ وسطی خطے میں سرکاری اسکولوں کی تعداد سب سے زیادہ 15 ہزار 671، جنوبی میں 12 ہزار 308 اور شمالی میں 7 ہزار 416 ہے، جبکہ تینوں خطوں میں مجموعی طور پر تقریباً ایک کروڑ 19 لاکھ طلبہ اور 3 لاکھ 2 ہزار 28 اساتذہ ہیں۔ محکمہ کے بجٹ میں رواں اخراجات کے لیے 600 ارب 78 کروڑ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 13 ارب 18 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔

ماخذ: ایکسپریس ٹریبیون، 9 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں