میپکو بجلی کے بل 0

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے بجلی کے بلوں کی وصولی کے نظام سے متعلق صارفین کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

ملتان (الیون نیوز) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے بجلی کے بلوں کی وصولی کے نظام سے متعلق صارفین کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا ہے۔ میپکو کے مطابق کمپنی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان بلوں کی وصولی کا موجودہ انتظام 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو جائے گا۔

میپکو کا کہنا ہے کہ اس کے بعد صارفین اپنے بل پاکستان پوسٹ کے بجائے کمرشل بینکوں، ان کی آن لائن موبائل ایپلی کیشنز یا راست کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس سے بل ادا کرنے کے باوجود دوبارہ بل ملنے کی شکایات بھی ختم ہوں گی۔

میپکو نے بتایا کہ ادائیگی کے فوراً بعد صارف کے موبائل فون پر فوری تصدیق اور رسید موصول ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق میپکو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

راست کے ذریعے بل ادا کرنے والے صارفین کے لیے انعامی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت اب تک کی قرعہ اندازیوں میں 9 خوش نصیب صارفین انعامات حاصل کر چکے ہیں۔

ماخذ: میپکو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں