پشاور (الیون نیوز) حیات آباد میں نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے اور ان کے فرار کا راستہ معلوم کر لیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ مقدمہ حیات آباد تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فہد خان گزشتہ روز گاڑی کھڑی کر کے دفتر جاتے ہوئے سڑک عبور کر رہے تھے، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں موقع پر قتل کر دیا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ پرانی دشمنی سامنے آئی ہے اور واقعے میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد کر کے فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ماخذ: الیون نیوز
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









