0

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

جہلم ریسکیو (الیون نیوز) ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے مختلف نوعیت کی 3112 ایمرجنسی کالز پر بروقت اور بھرپور رسپانس کرتے ہوئے 3103 افراد کو ریسکیو اور امداد فراہم کی۔ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ضلع بھر میں پیش آنے والے مختلف ہنگامی واقعات میں فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد اور دیگر ضروری ریسکیو سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی متعلقہ مقام پر پہنچ کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔ریسکیو 1122 جہلم کے انچارج انجینیئر رانا سعید احمد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروس کا مقصد شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور معیاری امداد فراہم کرنا ہے۔انجینیئر رانا سعید احمد نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ ریسکیو 1122 جہلم کے اہلکاروں کی مستعدی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ ریسکیو حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کو بہتر اور بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں