اسلام آباد (الیون نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو مالی سہولتوں تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری شعبے کو درپیش مالی مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں بہتر مالی سہولتیں فراہم کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔









