0

پٹرول کی قیمتوں میں رد و بدل کا طریقہ کار پھر تبدیل! نیا فارمولا جاری

ایران امریکہ کشیدگی میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پھر تبدیل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے ریفائنریز کو نیا فارمولا جاری کیا ہے۔

پٹرول کی درآمدی قیمت پی ایس او کی کارگو لاگت پر طے ہوگی، ورنہ آخری کارگو کا پریمیم اور اضافی اخراجات استعمال ہوں گے۔ ریفائنریز 30 روز تک قیمت 7 مارچ 2026 کی سطح پر رکھ سکیں گی۔

پریمیم، اضافی اخراجات اور کسٹم ڈیوٹی 7 مارچ کی سطح پر رہیں گے، جبکہ درآمدی و ایکس ریفائنری قیمت کا فرق پٹرولیم لیوی میں جمع ہوگا۔ لیوی میں تبدیلی کا فائدہ صرف صارفین کو قیمت میں کمی سے ملے گا۔

تمام ریفائنریز روزانہ فروخت، سی پی آرز اور چلان ڈویژن و اوگرا کو دیں گی، جو اضافی لیوی کی تصدیق کریں گے۔ قبل ازیں 15 روزہ نظام 28 فروری کو ایران جنگ کے بعد ہفتہ وار، پھر روزانہ ہوا جو اب جاری ہے۔

ماخذ: الیون نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں