0

جہلم: تھانہ صدر پولیس کا مظفر ٹاؤن میں چھاپہ، جوئے کی محفل الٹ دی، 10 گرفتار

جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے مظفر ٹاؤن ٹاہلیانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی ایک محفل الٹ دی اور دس افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈولی دانہ، چوہتر ہزار روپے نقدی، موبائل فونز، تین موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی تحویل میں لی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد، فرخ گل، محمد شہریار، سبیل احمد، مظہر اقبال، محمد قاسم، شاہد عمران، محمد اکرم، راجہ عدیل اور سفیان توصیف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر علی چوک کے قریب چھاپہ مارا گیا، اور فرار کی کوشش کے دوران فرخ گل اور محمد شاہد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

ماخذ: صارف کی ارسال کردہ خبر (جہلم بیورو رپورٹ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں