0

جہلم میں خصوصی محافظ اسکواڈ کا آغاز، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام، مؤثر پٹرولنگ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خصوصی محافظ اسکواڈ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکواڈ کا مقصد جرائم کے حساس مقامات پر پولیس کی موجودگی بڑھانا، جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسکواڈ کے اہلکار کرائم ہاٹ اسپاٹس اور حساس اوقات میں مؤثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کریں گے، اور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کریں گے۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ماخذ: صارف کی ارسال کردہ خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں