جہلم (عابد محمود چوہدری )جہلم حالیہ موسم برسات میں شدید بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ممکنہ طور پر ڈیم بھر جانے سے بڑی مقدار میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑا جا سکتا ہے اس لیے تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں۔ اور دریا کے قریب آبادیوں کو بروقت اطلاع دے کر خالی کروانا ضروری ہے تاکہ کسی ممکنہ سیلاب کی صورت میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ریونیو سنیہ صافی نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں منگلا ڈیم اتھارٹی کی جانب سے ڈیم میں پانی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم میں اس وقت پانی کی صورتحال 1180 فٹ کے قریب ہے جبکہ ڈیم کی آخری حد 1242 فٹ ہے آئندہ چند روز میں ڈیم میں بڑی مقدار میں پانی آنے کی توقع ہے اس سلسلے میں ڈیم انتظامیہ ضلعی انتظامیہ کو لمحہ بہ لمحہ تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھے ہوئے ہے ۔ اجلاس میں ڈی او ریسکیو انجینیئر سعید احمد نے حالیہ بارشوں کے بعد جہلم کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال سے ہونے والی نقصانات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ ہی ضلع جہلم میں پانچ مقامات پر فلڈ کیمپ قائم کر کے ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے منگلا ڈیم اتھارٹی کی جانب سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں پانی چھوڑنے کی اطلاع پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے کہا کہ ضلع جہلم میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ زیر آب ایا ہے اس لیے ضلعی انتظامیہ کو اب منگلا ڈیم سے چھوڑے جانے والے پانی سے بچاؤ کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہنا ہوگا،
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






