جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کو ایک اور منفرداعزاز حاصل ہو گیا
پیر سید غلام صفدر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات
جہلم (عابد محمودچوہدری)تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے سادات گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک اور سپوت نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر اہم عہدہ حاصل کرلیا۔ تحصیل پنڈدادنخان کے گاوں عبداللہ پور کے رہاشی صوبیدار ریٹائرڈ پیر سید غلام عباس شاہ (مرحوم) کے بیٹے پیر سید غلام صفدر شاہ نے گریڈ 21 (DG NAB) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورکے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، آپ انتہائی ایماندار اور قابل افیسر ہیں جو پہلے ضلع چکوال میں بطورڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر تعینات رہے اس کے بعد نیب میں بطور ڈائریکٹر ڈیوٹی سر انجام دی ۔۔ انہوں نے یہ کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے گاوں عبداللہ پور تحصیل پنڈ دادن خان اور ضلع جہلم، بلکہ اپنے علاقے سمیت اپنے خاندان کا سر فخر سے بلند کیا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک عملی نمونہ پیش کیا ھے اللہ پاک نے انھیں بڑی کامیابی سے نوازا ہے علاقہ بھر کے عوام کی دعا ہے کہ مولا کریم ان کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے، ان کی عمردراز فرمائے اور ان کو حاسدین کے حسد سے ہمیشہ محفوظ رکھے امین






