0

جانوروں میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ لائیوسٹاک نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں

جانوروں میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ لائیوسٹاک نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) شدید گرمی کی لہر کے باعث جانوروں میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے مالکانِ مویشی کو خبردار کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمے کے مطابق گرمی کے موسم میں زیادہ درجہ حرارت اور دھوپ میں رہنے سے جانوروں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اور ہیٹ اسٹروک جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات میں جانور کا جسمانی درجہ حرارت بڑھ جانا، دل کی دھڑکن اور سانس لینے کی رفتار تیز ہونا، جانور کا سست یا بے حس ہو جانا، زیادہ پیاس لگنا، کمزوری، دودھ کی پیداوار میں کمی اور جانور کا گر جانا شامل ہیں۔

محکمہ لائیوسٹاک نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ:

جانوروں کو مسلسل ٹھنڈا پانی دیا جائے۔

پینے کے پانی کو صاف رکھا جائے۔

جانوروں کو کھلی اور ہوادار جگہ پر رکھا جائے۔

سخت دھوپ سے بچاؤ کے انتظامات کیے جائیں۔

چرائی اور دیگر سرگرمیاں صبح 9 بجے سے پہلے یا شام 5 بجے کے بعد انجام دی جائیں۔

جانوروں کے باڑوں میں مناسب ہوا اور شیڈز کا انتظام کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں