جہلم (عابد محمود چوہدری)جہلم محکمہ ریونیو سے متعلقہ شکایات کے ازالے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثانیہ صفی کی زیر صدارت محکمہ مال کے افسران کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں منعقد ہوا جس میں محکمہ مال کے افسران نے محکمہ کی جانب سے شہریوں کو انتقال اراضی فردات کا اجراء، ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، سرکاری فیسوں کی وصولی اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ثانیہ صفی نے کہا کہ محکمہ مال میں انتہائی اہم سرکاری امور سرانجام دیے جا رہے ہیں شہریوں کی شکایات کو کم کرنے اور ان کے محکمہ سے متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے تمام افسران کا اپنے دفاتر میں بروقت موجود ہونا اور غیر ضروری اعتراضات کو ختم کر کے شہریوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال سے متعلقہ کسی قسم کی شکایات کی صورت میں شہری متعلقہ تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر یا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو سمیت کسی بھی فورم پر بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ کر سکتے ہیں۔
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






