فری آئی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر اہلیان جہلم کو دل کی اتھا ہ سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔حافظ عبدالحمید عامر
جہلم (عابد محمودچوہدری) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعہ علوم اثریہ کا23واں سالانہ فری آئی کیمپ بڑی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ کیمپ میں ہزاروں افراد کا باوقار طریقے سے چیک اپ اور سینکڑوں مریضوں کے کامیاب آپریشن ہوئے۔آخری دن فالواَپ میں مریضوں کے آپریشن تسلی بخش قرار پائے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامرنے جامعہ علوم اثریہ میں 23ویں سالانہ فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فری آئی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ضلع جہلم کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جامعہ اثریہ کا سالانہ کیمپ پنجاب بھر میں اپنی مثال آپ ہے ضلع جہلم اور قریبی تحصیلوں کے عوام کاخاص طور پر بھرپور مستفید ہوناہے۔ عالمی شہرت یافتہ سرجنزڈاکٹرز نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ الحمد للہ! کئی سالوں سے لوگوں کے فری آپریشن بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے خدمت خلق کا ایک منظم ترین نظام پیش کیا ہے جو۔دنیا بھرمیں رائج مذاہب اور مختلف افکار میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔اخوت و مودت اور صلہ رحمی و ہمدردی سے متعلق بڑی وضاحت و صراحت کے ساتھ مسلمانوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔لوگ اس حوالے سے بڑی افراط و تفریط کا شکار ہیں، بعض کا خیال ہے کہ صرف حقوق اللہ پر زور دیا جائے، حقوق العباد میں وہ خاص توجہ نہیں دیتے، دوسرے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ انسانیت کی تخلیق کا مقصد ہی صرف خدمت خلق ہے، یہ دونوں نظریات انتہا پسندی کا شکار ہیں، راہ اعتدال اور قول حق یہ ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو ایک مستقل حیثیت دی جائے اور دونوں پر یکساں عمل در آمد سے ہی انسان دنیا کے سامنے اسلام کا صحیح نقشہ پیش کر سکتا ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ میں اساتذہ و طلبائے جامعہ اور جہلم کے عوام مریضوں اور مہمانوں کی بڑے منظم انداز سے خدمت کرتے ہیں۔ لوگوں کو بڑا واضح پیغام دیتے ہیں کہ تعلیم دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت ہمارا نصب العین ہے، اساتذہ اور طلبائے جامعہ اس کا بھرپور عملی مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔ اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنان اور دیگر احباب نے بڑی دل جمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو سر انجام دیتے ہیں۔جہلم کے عوام بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد یہ سالانہ فری آئی کیمپ بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ الحمد للہ مکمل ہو گیا ہے۔
0






