0

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کو تین وکٹوں سے شکست، حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری

مسقط (الیون نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ العمرات کرکٹ گراؤنڈ عمان میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اعشاریہ 3 اوورز میں 208 رنز بنائے۔ ارجن راجپوت نے 85 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقیب شفیق نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پانچ وکٹیں صرف 61 رنز پر گر گئیں لیکن حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ حسنین عباس ڈار نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی دوسری فتح ہے اور ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔

ماخذ: ای ٹی وی بھارت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں