جہلم (الیون نیوز) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنک بازار اقدام کے تحت جہلم کی ہنرمند اور باصلاحیت خواتین کو بہتر خود روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے پنک بازار جہلم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اس منصوبے کے تحت خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 20 خصوصی گلابی ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس کا خصوصی مقصد ان خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے جو گھر میں مختلف اشیا تیار کر کے گزر بسر کرتی ہیں لیکن ان کے پاس دکان یا کاروبار کے لیے کوئی مستقل جگہ نہیں ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دلچسپی رکھنے والی خواتین درخواستیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز آفس، درخواست وصولی مرکز، جہلم میں جمع کرا سکتی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہے اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 نومبر 2026 ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسے خواتین کے لیے باوقار روزگار، معاشی خود مختاری اور چھوٹے کاروباروں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتی ہے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









