جہلم . ایکسائز ٹیم کی کارروائی، نان کسٹم سگریٹ کے 480 پیکٹ برآمد
جہلم ( مرزا عبدالجبار بیگ)جہلم میں محکمہ ایکسائز نے نان کسٹم ادا شدہ سگریٹ کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں سگریٹ برآمد کر لیے۔ ترجمان کے مطابق ایکسائز انسپکٹر مدثر گوندل کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ محمدی چوک کے علاقے میں ایک شخص موٹرسائیکل کے ذریعے نان کسٹم سگریٹ فروخت کر رہا ہے۔
اطلاع کی بنیاد پر ایکسائز انسپکٹر مدثر گوندل بمہ ٹیم ناصر صدیق فوری طور پر موقع پر چھاپہ مارا، جس کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 480 پیکٹ نان کسٹم ادا شدہ سگریٹ برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے،
ایکسائز انسپکٹر مدثر گوندل کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق نان کسٹم ادا شدہ اشیاء کی خرید و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم میں اس غیر قانونی کاروبار کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
محکمہ ایکسائز نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ قانون کی عملداری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
0






