0

راؤ عبدالکریم نے ڈی پی او جہلم سمیت صوبہ بھر کے متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او شفیق احمد چوہدری کو فوری چارج سنبھالنے کا حکم

لاہور(الیون نیوز ) راؤ عبدالکریم نے ڈی پی او جہلم سمیت صوبہ بھر کے متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق:
ڈاکٹر اسد ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔
کیپٹن (ر) دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ مقرر کیا گیا۔
ساجد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ تعینات کیا گیا۔
ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب مقرر کیا گیا۔
وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی تعینات کیا گیا۔
محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال مقرر کیا گیا۔
اخلاق اللہ تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا۔
شفیق احمد چودھری کو ڈی پی او جہلم مقرر کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی بہتری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کی گئی ہیں تاکہ عوام کو مؤثر پولیس سروس فراہم کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں