جہلم: (مرزا عبدالجبار بیگ)راجہ عامر کیانی گکھڑ یونین جہلم کے صدر منتخب
گکھڑ یونین جہلم کے انتخاب پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ راجہ عامر کیانی محمدی چوک جہلم کو صدر منتخب ہونے پر مختلف تنظیموں، برادریوں اور معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر گٹھڑ فیڈریشن جہلم کے عہدیداران نے صدر کے انتخاب کو اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ عامر کیانی کی قیادت میں یونین مزید فعال کردار ادا کرے گی اور علاقے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
گکھڑ فیڈریشن جہلم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر ایک باصلاحیت، متحرک اور عوام دوست شخصیت ہیں، جن سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ باہمی اتحاد، بھائی چارے اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آخر میں اہلِ علاقہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو منتخب صدر کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
0






