0

اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ راولپنڈی ڈویژن سے 438 ووٹ لے کر پنجاب بار کونسل کے ممبر منتخب

جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ) جہلم پنجاب بار کونسل جہلم سیٹ اکرام الحق شیخ نے 2818ووٹ اور 438 کی لیڈ راولپنڈی ڈویژن سے لیکر کامیاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں پنجاب بار کونسل الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن جہلم سیٹ پر تین امیدوار مدمقابل تھے اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم نے راولپنڈی ڈویژن امیدوار پنجاب بار کونسل جہلم سیٹ 2818ووٹ لیکر ممبر پنجاب بار کونسل جہلم سیٹ منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری عبد الطیف ایڈوکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم امیدوار ممبر پنجاب کونسل نے 2380ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ راجہ گل زمان امیدوار ممبر پنجاب کونسل نے راولپنڈی ڈویژن سے 1145ووٹ حاصلِ کیے وکلاء برادری نے اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ کو راولپنڈی ڈویژن سے 438 ووٹوں کی لیڈ سے ممبر پنجاب بار کونسل جہلم سیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور بھر پور طریقے سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر سراہا شیخ اکرام الحق ایڈوکیٹ نے تمام وکلاء جہنوں نے اپنا قیمتی ووٹ دیکر شیخ اکرام الحق ایڈوکیٹ کو ممبر پنجاب بار کونسل منتخب کروانے پر تمام ووٹ دینے والے وکلاء کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں