جہلم (بیورورپورٹ)جہلم علاقائی صحافت کرنا میدان جنگ میں بغیر ڈھال کے اُترنے کے مترادف ہے صحافی کے پاس قلم،کیمرہ،اورسچ کا ہتھیار ہوتا ہے اور،اسے اس (سچ) بولنے کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ چوہدری عابد محمود چیرمین جہلم پریس کلب،صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود،صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے ڈیجیٹل میڈیا کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے شہروں،اضلاح ،تحصیلوں اور قصبات میں کام کرنے والےصحافیوں کا دائرہ محدود ہوتا ہے مگر بیشمار خطرات کا سامنا کرنا پڑتابے چھوٹی سی خبرایک عام سی کوریج کئی طاقتور دشمن پیدا کر سکتی ہےہر گلی ہر محلہ صحافی کےلیے ایک نیا چیلنج ہوتاہے اور سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ اپنے ہی معاشرے میں اجنبی بن جاتا ہے جن کے لیے وہ آواز بلند کرتاہے وہی شخص مطلب ہورا ہونے کے بعد اس صحافی کا مشکور ہونے کی بجائے شک کی نظروں سے دیکھتا ہے اس شعبے میں صحافیوں کے مشکور ہونے والے افراد کی تعداد آٹے میں نمک برابر ہوتی ہے جبکہ ناراض ہونے والے لاتعداد ہوتے ہیں لیکن پھر بھی اس مقدس شعبے سے وابستہ افراد پر چار،راستوں کے باوجود اپنا سفر جاری رکھتے ہیں
رکتے نہیں اس راہ پر چلتے ہوئے صحافیوں کو تنہائی، مخالفت، اور خطرے کا سامنا ہوتا ہے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی ملتی ہیں اس کے باوجود اس شعبے سے منسلک صحافی اپنا سفرجاری رکھتے ہیں
0






