0

پنجاب حکومت کا یکم جولائی سے کوڑا کرکٹ ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا یکم جولائی سے کوڑا کرکٹ ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی/الیون نیوز )
پنجاب حکومت نے “ستھرا پنجاب پراجیکٹ” کے تحت یکم جولائی 2025 سے صوبے بھر میں کوڑا کرکٹ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے ٹیکس کا مقصد صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو ایک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق، یہ ٹیکس تمام رہائشی، دیہاتی، اور کمرشل علاقوں پر لاگو ہوگا۔ ٹیکس کی شرح مقام اور پراپرٹی کے سائز کے مطابق مختلف ہوگی۔

دیہی علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی شرح:

2 سے 5 مرلہ گھروں پر: ماہانہ 200 روپے

10 یا اس سے زیادہ مرلہ گھروں پر: ماہانہ 400 روپے

چھوٹے کاروبار (دکانیں وغیرہ): ماہانہ 300 روپے

درمیانے درجے کے کاروبار: ماہانہ 700 روپے

بڑے کاروبار، انڈسٹری، فیکٹریاں: ماہانہ 1000 روپے

شہری علاقوں میں شرح کچھ زیادہ ہوگی:

5 مرلہ تک گھر: ماہانہ 300 روپے

5 سے 10 مرلہ گھر: ماہانہ 500 روپے

10 مرلہ سے 1 کنال تک: ماہانہ 1000 روپے

1 سے 2 کنال: ماہانہ 2000 روپے

2 کنال سے بڑے گھر: ماہانہ 5000 روپے

کمرشل اور کاروباری مقامات:

ہر دکان (کمرشل ایریا): ماہانہ 500 روپے

درمیانے درجے کا کاروبار: ماہانہ 1000 روپے

فیکٹریاں، بڑی انڈسٹریز: ماہانہ 3000 روپے

پنجاب حکومت نے تمام ضلعی اور بلدیاتی اداروں کو اس نئے ٹیکس کے نفاذ کے لیے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں اور 1 جولائی 2025 سے اس پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا ساتھ دیتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ “ستھرا پنجاب” کا خواب حقیقت بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں