0

پنجاب حکومت نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی لازمی رجسٹریشن کا حکم دے دیا

پنجاب حکومت نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی لازمی رجسٹریشن کا حکم دے دیا

لاہور (نامہ نگار+الیون نیوز ) “محفوظ پنجاب” کے تحت صوبے بھر میں دہشتگردی، جرائم اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، اور آن لائن رہائش فراہم کرنے والے اداروں (جیسے Airbnb، OYO Rooms، Booking.com، Agoda، وغیرہ) کے لیے “HOTEL EYE” سافٹ ویئر پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے تحت یہ اقدام تمام رہائشی مراکز کی مؤثر نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 15 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔

رجسٹریشن کے لیے ہوٹل مالکان اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر درج ذیل ویب سائٹ پر اپنا اندراج مکمل کریں: https://hoteleye.punjab.gov.pk

مزید معلومات اور Login ID کے حصول کے لیے رابطہ کریں: ہیلپ لائن: 042-99210380

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔

“دہشتگردی کا خاتمہ، ہم سب کی ذمہ داری”
یہ اقدام 2015 میں شروع کیے گئے قومی ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی اداروں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں