جہلم(مرزا عبدالجباربیگ)جہلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔عید کے تین دنوں میں *273* ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے *271* لوگوں کو ریسکیو کیا۔جن میں سے *79* افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ *179* افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان *273* ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد *58* رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد *71* ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد *173*، اونچائی سے گرنے کے *13*، کرائم ایمرجنسیز *01*، آ گ لگنے کے *04* واقعات رونما ہوئے ، ڈوبنے کا واقعہ *01* اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد *23* رہی۔
جبکہ مختلف ایمرجنسیز میں کل *13* افراد جاں بازی ہار گئے، جن میں سے *05* افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر *28* افراد کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیورز نے احسن طریقے سے فرائض سرانجام دئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دوران ڈرائیونگ یا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سیفٹی اصولوں کی پیروی کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے.
0






