جہلم (چوہدری عابدمحمود)جہلم عید الاضحی کے موقع پر شہر میں مثالی صفائی اور آلاشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ضروری اقدامات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پرنٹ، الیکٹرانک سوشل میڈیا نمائندگان ضلعی انتظامیہ کی ان کاوشوں میں تعاون اور رہنمائی کر کے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات ڈپٹی کمشنرسید محمد میثم عباس نے جہلم پریس کلب کے عہدیداران وممبران کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے سینئر صحافیوں کو بتایا کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کی میونسپل کمیٹیز اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں شہریوں کی اطلاع پر شہری علاقوں سے 30 منٹ جبکہ دیہاتی علاقوں میں ایک گھنٹے کے اندر اندر آلائشوں کو شہریوں کی دہلیز سے اٹھا کرکے ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں آلائشوں کو ڈالنے کے لیے بائیو ڈیگریڈیبل شاپنگ بیگ تقسیم کیے گئے ہیں شہری تمام جانوروں کی آلائشوں کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ان شاپنگ بیگز میں ڈال کر اپنے دروازے کے باہر رکھ دیں جہاں سے میونسپل کمیٹی اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ اس کو اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچا دے گا ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر 1ہزار 6سو67 ملازمین اور 6سو سے زائد گاڑیوں اور مشینری پر مشتمل سکواڈ عید کے تینوں ایام مصروف عمل رہے گا جبکہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو مانیٹر کرنے کے لیے مرکزی کنٹرول روم سے 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔ ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفائی کے عمل کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔اس موقع پر چوھدری عابد محمود،عامر کیانی سید مستفیض اقبال بخآری چوھدری مہربان حسین مقصود نقیبی ،سید ناصر محمود عبد الغفار شیخ زوالفقار علی، نعمان انصاری ،وسیم قریشی ،ملک فدا حسین راجہ نوبہارخان چوھدری تصورحسین شہر یار علی راجہ انیس الرحمن بٹ چوھدری دانیال فضل حسین خان مفتی شیر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے
0






