تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کارروائی: موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
جہلم (مرزا عبدالجباربیگ)ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان وجاہت علی اور محمد رضوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔






