0

لاہور کے بعد جہلم میں بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردیوں پر کیمرے نصب — قانون شکنی پر مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا: ڈی پی او جہلم

لاہور کے بعد جہلم میں بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردیوں پر کیمرے نصب — قانون شکنی پر مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا: ڈی پی او جہلم

جہلم(مرزا عبدالجباربیگ)ٹریفک نظام کو مؤثر بنانے اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے لاہور کے بعد اب جہلم میں بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردیوں پر کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق محمود کے مطابق ان باڈی کیمروں کی تنصیب کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ ان کیمروں کی مدد سے دورانِ ڈیوٹی ہر کارروائی کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا، جو کہ بعد ازاں شواہد کے طور پر بھی استعمال ہو سکے گا۔

ڈی پی او طارق محمود کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کو قانون کی پاسداری پر آمادہ کرے گا بلکہ اہلکاروں کے رویے اور کارکردگی پر بھی نظر رکھنے میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پولیس نظام میں بہتری لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پہلے مرحلے میں منتخب اہلکاروں کو کیمرے فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ جلد ہی یہ سہولت تمام ٹریفک پولیس اہلکاروں تک پہنچا دی جائے گی۔

شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بلاجواز چالان اور بدتمیزی جیسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں