0

حکومت پاکستان کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان

حکومت پاکستان کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (طلحہ راجہ)حکومت پاکستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر ملک بھر میں 6 جون (جمعہ) سے 10 جون (منگل) تک پانچ روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ اعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اداروں، وزارتوں، محکموں، اور دیگر متعلقہ دفاتر پر ہوگا، اور اس کا مقصد عوام کو عیدالاضحیٰ کی مذہبی رسومات اور خوشیوں کو احسن انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ اس پریس ریلیز کو قومی اور علاقائی سطح کے تمام اردو و انگریزی اخبارات میں شائع کیا جائے اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر بھی یقینی بنائی جائے۔

یاد رہے کہ اس فیصلے کی توثیق کابینہ ڈویژن کے 27 دسمبر 2024 کے سرکلر نمبر 10-01/2024-Min-II کی روشنی میں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں