0

28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مرزا عبدالجبار بیگ) حکومتِ پاکستان نے 28 مئی 2024 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم کی منظوری سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ 20 دسمبر 2023 کو جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں ترمیم ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی تاکہ قوم اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منا سکے۔

پریس ریلیز تمام بڑے اردو و انگریزی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لیے جاری کی گئی ہے۔ اعلامیہ پر کابینہ سیکریٹری، ظفر علی افضال کے دستخط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے چاغی کے مقام پر ایٹمی تجربات کیے تھے، جس کی یاد میں ہر سال یومِ تکبیر منایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں