0

الاضحی کے جانور گلی محلوں میں فروخت کرنے پر سخت پابندی،جانوروں کے مالکان کوفروخت کےلیے جانور مویشی منڈی لےجانے ہونگے خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا ۔۔چیف آفیسر میونسپل کمٹیی

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) عید الاضحی کے جانور گلی محلوں میں فروخت کرنے پر سخت پابندی،جانوروں کے مالکان کوفروخت کےلیے جانور مویشی منڈی لےجانے ہونگے خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا اور قانوں کی خلاف ورزی پر فوجداری مقدمات درج ہونگے چیف آفیسر میونسپل کمٹیی نے سکواڈ تشکیل دے دیے تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کےجانور گلی محلوں چوک چوراہوں،سڑکوں کے کناروں باندھنے اور فروخت کرنے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے چیف آفیسر میونسپل کمٹیی نے باضابط سکواڈ تشکیل دے دیے پہلی شفٹ سکواڈ انچارج انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن ڈار ، انکے ساتھ عرفان طارق،کاظم رضا،وقاص جمیل تصورحسین شامل ہونگے
سیکنڈ شفٹ کے انچارج ملک آفتاب عالم انکرچمنٹ انسپکٹر جبکہ انکی ٹیم میں عرفان سلامت محمد نواز نثار احمد وقاص جمیل تصدق حسین شامل ہونگے سپیشل سکواڈ صبع کے اوقات میں غلام قمر انکروچمنٹ انسپکٹر ،واجد وسیم عنصر محمود عامر سجاد،خرم شہزاد مہر منظوراحمد، نبیل علی خالد ،عامر سجاد پر مشتمل ہوگا سیکنڈ شفٹ انچارج محمد قدیر ،نویدرضا عامرفتح ،عثمان شہزاد یاسر محمود فیصل غوث ،کامران حیدر طعیب علی جبکہ مویشی منڈی فوجی ملز گراؤنڈ میں پانی کی فراہمی کےلیے رانا محمد اشفاق چیف سینٹری انسپکٹر منظر شاہ سینٹری سپروائزر وسیم الفت چوکیدار خدمات سر انجام دیں گے یہ سکوار گزشتہ روز سے عیدالاضحی تک تواتر کے ساتھ خدمات سر انجام دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں