جہلم (مرزا عبدالجبار) جہلم میونسپل کمیٹی تحصیل جہلم میں متعدد ترقیاتی کاموں کے تین ماہ سے ٹینڈرز ہونے کے باوجود تاحال ترقیاتی کام شروع نہ ہوسکے جس سے عوام کو کافی دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی تحصیل جہلم تین ماہ سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز جاری تو ہو گئے لیکن تا حال ترقیاتی کام شروع نہ ہو سکے جبکہ اس حوالے سے ٹھیکیداروں کا موقف لیا انہوں نے بتایا کے ٹینڈرز تو جاری کر دیئے لیکن ٹی ایس ایم او آئی نے ابھی تک نہیں بنایا جبکہ ٹی ایس ٹینڈرز ہونے سے پہلے بنایا جاتا ہے ٹھیکیداروں نے بتایا ٹی ایس نہ بنانا محکمہ کی نا اہلی ہے ٹینڈرز جاری تو ہو گئے ٹی ایس بنا کر ورک آرڈر جاری کریں گے ہم کام شروع کر دیں گے کام لیٹ ہونے کی وجہ سے میٹیریل بھی مہنگا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہم کو بھی کافی دشواری ہو گی ادھر ترقیاتی منصوبوں کا کام بروقت نہ ہونے کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے محکمہ کی سست روی سے عوام اور ٹھیکیدار دونوں پریشان ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت ہے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ارباب اختیار سے اپیل ہے نوٹس لیکر جلد از جلد ترقیاتی منصوبوں پر ورک آرڈر جاری کروا کر کام شروع کروایا جائے
0






