جہلم (عابد محمودچوہدری)جہلم شہر میں پابندی کے باوجود بھاری گاڑیوں کاشہر میں داخلہ بند نہ ہو سکا، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے متعدد افراد موت کے منہ میں اور بیشتر معذوری کی زندگیاں گزارنے پرمجبور ۔شہریوں نےڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ڈی ایس پی ٹریفک ار،ٹی ،اے،سیکرٹری ،موٹر وہیکل ایگزمینر سے نوٹس لینے اورخلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کرنے کامطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھاری گاڑیوں کا صبع 5بجے سے رات 11بجے تک داخلہ بند کیا گیااور ٹریفک پولیس سمیت معتلقہ زمہ داران کواس پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ھدایت جاری کی گئیں لیکن بدقسمتی سے اس حکم نامے پر عملدرآمد ہوتا کہیں نظر نہیں آتا انتظامیہ نے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر بیریئر نصب کررکھے ہیں تاکہ بھاری گاڑیاں دن کے اوقات میں اندروں شہر داخل نہ ہوسکیں بھاری گاڑیوں کے عملے نے بیرئیر توڑ کر نیچے پھینک دیے ہیں اور اندروں شہر کی سڑکوں پر تواتر کے ساتھ ٹرک ڈمپر وغیرہ دوڑتے دکھائی دیتے ہیں ٹریفک پولیس کو رات گیارہ بجے تک ڈیوٹیاں دینے کےلیے پابند بنایا گیا لیکن مقررہ وقت سے قبل ہی ٹریفک پولیس کاعملہ غائب ھوجاتاہے جس کی وجہ سے بھاری گاڑیاں دیدی دلیری کے ساتھ سڑکوں پر رواں دواں دکھائی دیتی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی ایس پی ٹریفک آر ٹی اے سیکرٹری موٹروہیکل ایگزمینر سے نوٹس لینے اور انتظامیہ کے احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہوسکے
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






