0

بجٹ 2025/26 تیاری کے حتمی مراحل میں داخل، 2 جون کوپیش کیا جائے گا

بجٹ 2025/26 تیاری کے حتمی مراحل میں داخل، 2 جون کوپیش کیا جائے گا

اسلام آباد (طلحہ راجہ ) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور جاری ہے، جس کے بعد بجٹ 26 -2025 کی تجاویز کو کل تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیا بجٹ تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے،

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کاآخری دور جاری ہے۔ عوام، تاجر برادری اور کاروباری طبقے کی نظریں بجٹ پر جمی ہوئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے اور دس سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن والوں کوٹیکس فری کرنا چاہتی ہے۔

ساتھ ہی عالمی مالیاتی ادارے کو نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی گئی ہے، نئے بجٹ کے بعد نان فائلرز پر گاڑیوں و جائیداد کی خریداری اور مالی ٹرانزیکشنز پر کڑی پابندیاں لگ جائیں گی۔

پیٹرولیم لیوی بجلی بلوں پرسرچارج اورگیس نرخوں میں اضافے جیسے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی نئی گاڑیوں سے چالیس فیصد زیادہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں