جہلم (بیورورپورٹ) صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجدنے کہا ہے کہ 10 مئی 2025 کو پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے انتہائی مختصر وقت میں دشمن کے ایئر بسیں تباہ کر کے اس کے غرورتکبر کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا بھی ، تو وہ سلامت نہیں رہے گا، کیونکہ ہمارے جوان جاگ رہے ہیں ۔ پاک فوج کے جوانوں نے 10 مئی 2025 کو ہمیشہ کے لیےایک یادگار دن بنا دیا ہے۔ ہم افواج پاکستان کی جرات اور بہادری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اطہار کرتے ہیں۔ پاکستان قیامت کی صبح تک قائم و دائم رہے گا، اور جو بھی اسے مٹانے کی کوشش کرے گا ، وہ خود دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی چیئرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود۔۔ سابق جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب سید اکر۔ شاہ بخاری ۔۔ ملک فدا اعوان۔مستفیض اقبال بخاری۔سرپرست اعلی جہلم پریس کلب ۔راجہ جہانزیب ۔۔صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس۔۔ سابق صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر ۔۔۔جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب ۔۔۔ چوھدری ظفر نور دانیال عابد عبدالغفار سمیت دیگر بھی موجود تھے
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






