ملٹری کالج انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر ایپلیکیشنز کورس کی کامیاب تکمیل
خصوصی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے طالب علم محمد شہزاد طارق کو خاندان اور سینئر صحافی کی مبارکباد
جہلم :(عابد محمود چوہدری) ملٹری کالج انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (MCIIT) میں سرٹیفکیٹ ان کمپیوٹر ایپلیکیشنز (CCA) کورس بیچ 58 کا کامیاب اختتام ہو گیا۔ یہ کورس یکم جنوری 2025 سے 29 مارچ 2025 تک جاری رہا، جس میں طلباء کو جدید کمپیوٹر مہارتوں کی تربیت فراہم کی گئی۔اختتامی تقریب میں ادارے کے افسران، انسٹرکٹرز اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر گروپ فوٹو بھی بنایا گیا جو اس یادگار لمحے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔ تقریب میں بریگیڈیئر عمران صدیق (کمانڈنٹ)، لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر اظہر اقبال، کرنل ڈاکٹر صبور احمد اور دیگر فیکلٹی ممبران نے طلباء کی محنت کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کورس کا مقصد نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ پیشہ ورانہ دنیا میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔کورس کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علم محمد شہزاد طارق کالا دیو جہلم، جو کہ زکوٰۃ کمیٹی کے سابق چیئرمین چوہدری محمد صدیق مرحوم کے پوتے ہیں، نے خصوصی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ان کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ سینئر رپورٹر ہم نیوز، راجہ عثمان علی نے بھی محمد شہزاد کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازا۔یہ کامیابی نہ صرف طالب علم بلکہ ان کے خاندان اور علاقے کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔






