0

ریسکیو 1122 جہلم کا پاکستانی پرچم کے ساتھ ریلی کا انعقاد – پاکستان کے لیئے ہمہ وقت ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ۔ڈاکٹر رضوان

ریسکیو 1122 جہلم کا پاکستانی پرچم کے ساتھ ریلی کا انعقاد – پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

جہلم(مرزا عبدالجبار بیگ) ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے جی ٹی روڈ پر ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی پرچم کو فخر کے ساتھ لہراتے ہوئے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ اس ریلی کا مقصد وطن عزیز کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا عہد دہرانا اور ہر محاذ پر پاکستان کے دفاع کے لیے تیار رہنے کا عملی اظہار تھا۔

ریلی میں شریک ریسکیو اہلکاروں نے نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے واضح کیا کہ ریسکیو 1122 نہ صرف قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے، بلکہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے بھی ہر وقت تیار ہے۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کے افسران کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری شان ہے اور قوم کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے ہر ادارہ ایک صف میں کھڑا ہے۔

یہ ریلی حب الوطنی کے جذبے کی عکاس تھی جو اہلِ جہلم اور پورے پاکستان کے عوام کو پیغام دیتی ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور وطن عزیز کی سلامتی و ترقی کے لیے یکجا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں