0

جہلم پاک فوج کی گرجتی فتح بھارتی تکبرکا ملیا میٹ بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی کامیابی پر ہہادر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری قوم کواس عظیم فتح پر مبارکباد پاک فوج کی جرات کو سلام عقیدت جہلم پریس کلب میں جشن پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی

جہلم (عابد محمود چوہدری)جہلم پاک فوج کی گرجتی فتح بھارتی تکبرکا ملیا میٹ بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی کامیابی پر ہہادر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری قوم کواس عظیم فتح پر مبارکباد پاک فوج کی جرات کو سلام عقیدت جہلم پریس کلب میں جشن پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی بھارت کیخلاف زبردست کارروائیوں اور کامیابیوں کے بعد جہلم پریس کلب میں شاندار دفاع اور فتح مبارک کے نام سے تقریب منقد کی گئی صحافیوں نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی تقریب کااغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیااس موقع پر صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ضلع جہلم کے غیور نڈر،دلیر صحافی ہرحال میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ملکی سلامتی کےلیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کاہر میدان میں حسب سابق ڈٹ کر مقابلہ کیا جس سے وطن عزیز کی عوام کو افواج پاکستان پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ اور زندہ باد رہے گاچیرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نے کہا کہ پاک فوج نے بھر پور کارروائی کرکے قوم کاسر فخر سے بلند کردیا ہے پوری قوم دشمن کے خلاف لڑنے کےلیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے چوھدری عابد محمود نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو بھر پور جواب دےکر اپنی صلاحیتوں کالوہادنیابھر میں منوایااور پاک فضائیہ نے گھرمیں گھس کر دشمن کو دھول چٹائی جس پر پوری قوم خوشی سے نہال ہے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہے کہ بھارت کاغرور خاک میں ملا انہوں نے کہا کہ پوری قوم دشمن کیخلاف لڑنے کےلیے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے اپنے خطاب میں۔ کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کا نشہ اتار کر دنیابھر میں نئی تاریخ رقم کی ہے آپریشن بنیان مرصوص میں حصہ لینے والے بہادر ماؤں کے بیٹوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے انہوں نے کہاکہ ملک کابچہ بچہ پاک فوج کے بہادر سپہ سالار سید عاصم منیر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے دفاع پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وطن عزیز پر جان قربان کرنے سے بڑے اعزاز کی بات اور کوئی نہیں ہوسکتی افواج پاکستان نے ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں سرپرست اعلی راجہ جہانزیب خان نے کہاکہ پاک فوج نے جذبہ ایمانی جرات و بہادری سے نئی تاریخ رقم کی ہے جوسنہری حرف سے لکھی جائے گی پاکستانی قوم کواپنی بہادر فوج اور جذبہ جہاد سے سرشار فوجی جوانوں پر فخر ہے اللہ تعالیٰ ہماری مسلح افواج کو ہرقسم کے شر اور دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے افواج پاکستان کی قربانیوں کےباعث ہی ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں بھارت کے بزدلانہ حملوں کامنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد نے کہاکہ پاک فوج ملکی سالمیت اور بقا کی ضامن ہے بھارت نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کرکے اپنی بزدلی کاثبوت دیا جس کاپاک فوج نے بھرپور جواب دے کر بھارتی توپوں کو خاموش کردیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کاواحد ادارہ افواج پاکستان ہے جو پاکستان کی سالمیت اور واحدانیت کی علامت ہے جووطن عزیز کے چپہ چپہ کی حفاظت پر محمورہے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑے ہیں اور دشمن بھارت کے مزموم عزائم خاک میں ملانے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں صدر الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ افواج پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد بھارت میں مکمل سناٹا چھا گیا افواج پاکستان نے نہ صرف بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا بلکہ دشمن کی معتدد اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے سابق صدر جہلم پریس کلب معروف سماجی شخصیت ملک وسیم اختر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری فوج نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے مکار دشمن بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادی اور اپنے معصوم بچوں کی شہادت کا بدلہ لیا پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے بھارت کے دفاعی اور فوجی مقامات کوٹارگٹ کرکے تباہ وبرباد کیا اور ایک بار پھر ثابت کیاکہ پاک فوج کاکوئی ثانی نہیں اور پاک فوج دنیاکی طاقتور ترین فوج ہے صدر ڈیجیٹل میڈیا فضل خان نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جو وہ سمجھتاہے اور وہی کیا جو باوقار قوم کو زیب دیتا ہے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں وطن عزیز نے عظیم معرکہ سر کیا جس پر پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے انہوں نے کہاکہ 25کروڑ پاکستانی عوام پاک فوج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں