جہلم (عابد محمود چوہدری)جہلم شہر کے وسط میں واقع سبزی وفروٹ منڈی کے دکانداروں نےاتفاق رائے سے نئے صدر کا بھاری اکثریت سے انتخاب کرلیا نئے صدر نے زمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مرکزی انجمن تاجران کی قیادت میں ضلعی اورتحصیل انتظامیہ سے تعارفی ملاقاتیں کیں شہریوں کی طرفسے چوھدری مظہر کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادیں دینے کاسلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی سبزی وفروٹ منڈی کے تاجروں نے اتفاق رائے سے چوھدری مظہر کا بطورصدر انتخاب کرلیا اس حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک محمد اقبال سمیت دیگر عہدیداروں کی قیادت میں گزشتہ روز چوھدری مظہر کا انتظامیہ کے ساتھ تعارف کروایاگیا اس موقع پر سبزی وفروٹ منڈی کے نو منتخب صدر چوھدری مظہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی وفروٹ منڈی کے تاجروں نے میرے اوپر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے جو زمہ داری سونپی ہے بھائیوں کے تعاون اور اللہ پاک کے فضل وکرم سے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا میں اپنے تاجر بھائیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جہنوں نے مجھے اس اہل سمجھتے ہوئے یہ اہم زمہ داری مجھے سوپنی اگر میں اپنے عہدے پر پورا نہ اتر سکا تو یہ امانت اپنے بھائیوں کوواپس لوٹا دوں گا انہوں نے کہا کہ سبزی فروٹ منڈی کے تاجروں کوپیش آنے والی مشکلات کاخاتمہ میری پہلی ترجیح ہے دکانداروں کے مسائل میں کمی واقع ہوگی تو دکاندار بہتر انداز میں صارفین کی خدمت کرسکیں گے اس موقع پر مرغی بازار کے صدر مہر محمد افضل شیخ ابوبکر شیخ کامران مہر محمد اختر چیف ایگزیکٹو سلیم ٹی سٹال سمیت دیگر کارروباری شخصیات بھی موجود تھیں
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






