کم عمر اور ضعیف رکشہ ڈرائیورز، حادثات روز کا معمول
جہلم (ایم سلطان)جہلم اور گردونواح میں کم عمر اور ضعیف العمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار ہو چکی ہے۔ یہ ڈرائیور بغیر لائسنس کے، اور بعض اوقات شناختی کارڈ کے بغیر بھی رکشہ چلا رہے ہیں۔ چھ مسافروں کی گنجائش والے چنگ چی رکشوں میں آٹھ آٹھ مسافر سوار کیے جاتے ہیں، جو خطرناک حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔
یہ ڈرائیور جہلم شہر کے علاوہ کالا گجران، بلال ٹاؤن، چونترہ، سرائے عالمگیر، دینہ، چک مغلاں، اور جانگیر جیسے علاقوں میں بھی غیر قانونی طور پر سفر کرا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس، آر ٹی اے، اور موٹر وہیکل ایگزمینر سب کچھ جاننے کے باوجود کارروائی سے گریزاں ہیں۔
شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر، اور ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری نوٹس لے کر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






