جہلم پریس کلب کا بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی اجلاس، پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار
جہلم (ایم سلطان)جہلم پریس کلب میں بھارتی جارحیت اور معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت کے خلاف ایک اہم مذمتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کی۔ اجلاس میں پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت معروف سینئر صحافی مرزا قدیر بیگ نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید ناصر محمود نے پیش کی۔
اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ، سرپرست امجد بٹ، چیئرمین چوہدری عابد محمود، صدر مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو اور سابق صدر ملک وسیم اختر نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے پاکستانی شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور وطنِ عزیز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عزم دہرایا۔
اجلاس کے اختتام پر شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اجلاس میں موجود دیگر اہم شخصیات جن میں صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد مرزا قدیر بیگ نائب صدر جہلم پریس کلب ،حاجی محمد طاہر ، چوہدری ظفر نور، سہہیل کیانی، سید ناصر محمود، سید اکرم حسین بخاری، ڈاکٹر اعجاز اعوان، ملک فدا حسین، سید مستفیض اقبال بخاری، یاسر فہمید، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، عبدالباسط مجاہد، غلام قادر مخلص، وسیم قریشی، شہریار علی، چوہدری سالک حسین، شیخ ذوالفقار علی، چوہدری تصور حسین، مرزا فاران بیگ، عبدالرحمن قادری، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفار، اسماعیل احمد، بلال احمد، صائمہ سحر، محمد اشرف جنجوعہ، انیس الرحمن بٹ، فضل خان، مفتی شیر خان اور دیگر شامل تھے۔
جہلم پریس کلب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر محاذ پر متحد رہیں گے۔






