0

موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کی تمام اقسام کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دیں

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کی تمام اقسام کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں۔ جاری کردہ حکم نامہ نمبر 1346/EB(DC)، مورخہ 07 مئی 2025 کے مطابق، تمام سرکاری افسران کو اپنی تعیناتی کی جگہ پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی کو بھی اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ احکامات تک کسی کو بھی رخصت نہیں دی جائے گی، البتہ کسی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اتھارٹی کی اجازت سے چھٹی کی جا سکتی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں PEEDA ایکٹ 2006 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں