0

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سول لائن اور ایم سی سکول اکرم شہید روڈ کا دورہ

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ)ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سول لائن اور ایم سی سکول اکرم شہید روڈ کا دورہ بنیادی سہولیات کا جائزہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور طلبہ و طالبات کو فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سول لائن اور ایم سی سکول اکرم شہید روڈ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر جہلم نے دونوں سکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے طلبہ و طالبات سے تعلیمی نصابی حوالے سے مختلف سوالات کیے جبکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کا رکارڈ بھی چیک کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے سکول پرنسپلز کو ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں سکولوں میں بہترین صفائی ، پینے کا صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں طلبہ طلبات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں