جہلم(عامر کیانی) شہر میں بڑی گاڑیوں کی امدورفت بند نہ ہوسکی؛پابندی کے باوجود ۔ٹرک ٹرالے ڈمپر نہ صرف سڑکوں کو خراب کر رہے ہیں بلکہ حادثات لا سبب بن رہے ہیں۔ڈھوک جمعہ میں اج ایک ٙٹرالر کے ڈرائیور نے لاپرواہی اور غفلت کے باعث نوجوان کو کچل ڈالا۔۔اج کا واقعہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔۔ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے یہ سلسلہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے جب بھی کوئی اس طرح کا حادثہ رونما ہوتا ہے کچھ دن ٹریفک پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ ہوجاتی ہے لیکن بعد ازاں دوبارہ ڈمپر ٹرک ٹرالر انہی سڑکوں پر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔۔افسوسناک واقعہ پر صرف ماتم ہی کیا جاسکتا ہے کیونکہ اج کے واقعہ کے بعد کچھ دن ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سختی کرے گی لیکن اہستہ اہستہ دوبارہ یہی روٹین شروع ہوجائے گی۔۔میری ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر انکوائری کروائی جائے کہ پابندی کے باوجود بڑی گاڑیاں کیسے شہر کے اندر داخل ہوتی ہے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہی اس سنگین مسئلے کو ختم کرسکتی ہے۔*
0






