ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر تھانہ سول لائنز پولیس کی بڑی کارروائی، قماربازی میں ملوث 12 ملزمان گرفتار
جہلم (ایم سلطان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے میں ملوث تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں شفاعت، محمد عبداللہ، دانش وقاص، احمد بلال، اسامہ، ابوبکر، ابرار، بلال احمد، کلیم اللہ، شمس بن خالد، حسن رضا اور نواس شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران داؤ پر لگی رقم 90,330 روپے، 11 عدد موبائل فونز، دو عدد مرغے، 24 عدد لوہے کے نوکیلے کیل اور قماربازی میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق اس قمار بازی کی کل لاگت 4 لاکھ 10 ہزار 330 روپے بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے، جو کہ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ اخلاقی و معاشرتی لحاظ سے بھی قابل مذمت عمل ہے۔
پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف انسداد قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قمار بازی جیسی سماجی برائیاں معاشرے میں جرائم کو جنم دیتی ہیں اور پولیس ان کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جرائم کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایک پرامن اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔






