0

جہلم۔۔۔سیکرٹری/ بانی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امیتاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122 جہلم کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار اور ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں پر رضاکاروں کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا

جہلم(عابد محمود چوہدری) سیکرٹری/ بانی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امیتاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122 جہلم کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار اور ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں پر رضاکاروں کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔تمام تحصیل ریسکیو سٹیشنز پر ریسکیو رضاکاروں کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اور ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ان مشقوں کے دوران ریسکیو رضاکاروں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمٰن اور صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد بٹ تھے، ان کے علاوہ صدر حمزہ بیگ ویلفئیر سوسائٹی توصیف بیگ،صدر الصدیق ویلفئر ٹرسٹ سعید احمد، صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم عبدالغفور چوہان ،ریسکیورز اور ریسکیو سکاؤٹس نے بھرپور شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم نے آگ لگنے کے واقعات اور ان میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور ان واقعات پر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ریسپانس کرتے وقت درپیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے فائر فائٹرز کی عظیم قربانیوں کا یاد کرنا ہے جو انہوں نے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے دیں۔فائر فائٹرز ہمارے وہ ہیروز ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مشکل ترین حالات میں بھی آگ پر قابو پانے کیلئے مصروفِ عمل ہوتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہے جو بھی عمارات تعمیر ہو رہی ہیں یا ہو چکی ہیں ان میں فائر سیفٹی کو یقینی بنانے میں ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے محفوظ تعمیرات اور معاشرہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر شہر میں فائر سیفٹی کی آگاہی مہم کے حوالےسے حصہ لیں گے اور فائر سیفٹی کے اصولوں کو لاگو کروانے میں ریسکیو 1122 کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہا اور ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی اور اس موقع پر سال 2024میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔ سیمینار میں موجود شرکاء نے بھی اس دن کے حوالے سے فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اقدام کو سراہا اور اس موقع پر جان قربان کرنے والے شہید فائر فائٹرز کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں