0

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر، سابق سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر طویل علمی و دینی خدمات کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال فرما گئ

جہلم (عابد محمود چوہدری)جہلم مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر، سابق سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر طویل علمی و دینی خدمات کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال فرما گئےتفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر، ممتاز عالم دین، مفسر قرآن، اور سابق سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر گزشتہ روز87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف جماعت اہل حدیث بلکہ پاکستان کی دینی و علمی دنیا ایک بے مثال رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
علامہ ساجد میر ایک مدبر، مفکر، اور اتحادِ امت کے داعی تھے جنہوں نے نصف صدی سے زائد عرصے تک دین اسلام، اتحاد بین المسلمین، اور پاکستان کے آئینی و نظریاتی تشخص کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا شمار اہل حدیث مکتب فکر کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے علمی، سیاسی اور دینی محاذوں پر یکساں جدوجہد کی۔نائب ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب، سعد محمد مدنی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا:“پروفیسر ساجد میر کی وفات مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ وہ ہمارے محسن، رہنما اور مربی تھے۔ ان کی علمی بصیرت، سیاسی حکمت اور دینی غیرت ہمیشہ مشعلِ راہ بنی رہے گی۔”ان کی نمازِ جنازہ، تدفین اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں