صحافیوں کے عالمی دن پر جہلم پریس کلب میں فل ہاؤس اجلاس، صحافت کو درپیش چیلنجز اور آزادی اظہار پر تفصیلی گفتگو
جہلم (ایم سلطان) صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر جہلم پریس کلب میں ایک پر وقار فل ہاؤس اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر پریس کلب مہر محمد الیاس نے کی۔ اجلاس میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور موجودہ صحافتی حالات، آزادی اظہار، اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں سرپرست اعلیٰ راجہ جہانزیب، سرپرست امجد، چیئرمین عابد محمود چوہدری، نائب صدر قدیر بیگ، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری تصور، اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
سابق صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر، سابق جنرل سیکرٹری سید اکرم شاہ بخاری، مستفیض اقبال بخاری، قادر مخلص، حاجی محمد طاہر، وسیم قریشی، ملک فدا ۔ڈاکٹر اعجاز اعوان، عبدالغفار آزاد، ناصر شاہ، شہریار علی راجہ، دانیال چوہدری اور محترمہ صائمہ سحر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔
صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ حق اور سچ کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ جہلم کے صحافی بھی ہر دور میں ذمہ دارانہ صحافت کے علمبردار رہے ہیں۔
سرپرست اعلیٰ راجہ جہانزیب نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
سرپرست جہلم پریس کلب امجد بٹ نے کہا کہ صحافت سچائی اور ذمہ داری کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، جو حقائق سامنے لاتے ہیں۔
چیئرمین عابد محمود چوہدری نے کہا کہ نوجوان صحافیوں کی رہنمائی اور تربیت وقت کی ضرورت ہے تاکہ صحافت کا معیار بلند ہو۔
جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب الیاس صادق وٹو نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے تنظیمی سطح پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
نائب صدر جہلم پریس کلب قدیر بیگ نے کہا کہ سچائی اور دیانتداری ہی ایک صحافی کی اصل پہچان ہے، ہمیں اسی راستے پر چلتے رہنا ہے۔
میاں محمد ساجد صدر پرنٹ میڈیا نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں روایتی صحافت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ صحافیوں کے لیے فلاحی اسکیمیں متعارف کرائے۔
اس موقع پر جہلم پریس کلب کے سینئر صحافی ملک فدا نے کہا کہ *ایمانداری ، نیک نیتی اور حق و سچ کا ساتھ دینے والی صحافت بھی ایک جہاد ہے۔
3 مئی یوم صحافت کے عالمی دن پر تمام صحافی بھائیوں کو سلیوٹ اورخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں صحافت کا ایک مثبت کردار ہے۔میں نے اپنی زندگی میں سینکڑوں ایسے لوگ دیکھے ہیں جن کو صحافیوں کے بہترین کردار کی وجہ سے انصاف ملا۔۔حق اور سچ کی صحافت ہی عین عبادت ہے ۔۔اللہ تعالی آپ سب بھائیوں کو ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔۔
سینئر صحافی جو کہ واحد خاتون صحافی ہیں محترمہ صائمہ سحر انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو بھی مساوی مواقع اور تحفظ دیا جانا چاہیے تاکہ وہ کھل کر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
سینئر صحافی مستفیض اقبال بخاری نے کہا کہ صحافت کو سیاسی دباؤ سے آزاد رکھنا معاشرے کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔
سابق صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر نے کہا کہ جہلم پریس کلب کی تاریخ قربانیوں اور جدوجہد سے بھری پڑی ہے، اور یہ ورثہ ہمیں فخر دیتا ہے۔
سابق جنرل سیکرٹری سید اکرم شاہ بخاری نے کہا کہ صحافت معاشرتی بیداری کا مؤثر ذریعہ ہے اور اس کے وقار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے تحفظ، پیشہ وارانہ سہولیات، اور آزادی اظہار کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر چیلنج کے باوجود حق و سچ کی آواز بنے رہیں گے۔






