0

ڈپٹی کمشنرسید محمد میثم عباس کی ہدایت پر غیر قانونی ہوڈنگ بورڈز کے خلاف کاروائیاں جاری اندرون شہر سےمزید پانچ بورڈز کو سیل کر دیا گیا

جہلم(ایم سلطان )ڈپٹی کمشنرسید محمد میثم عباس کی ہدایت پر غیر قانونی ہوڈنگ بورڈز کے خلاف کاروائیاں جاری اندرون شہر سےمزید پانچ بورڈز کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرسید محمد میثم عباس کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی وایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مزید پانچ عمارتوں کو سیل کر دیا ہے اس حوالے سے انچارج عبدالرحمان ڈار انسپکٹر تجاوزات اور عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے شاندار چوک سول لائن اور دیگر مقامات پر سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والے بورڈز کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کر دیا ہے انسپکٹر عبدالرحمن ڈار کا کہنا ہے کہ سرکاری بقایا جات کی ادائیگی تک ان عمارتوں کو سیل رکھا جائے گا عدم ادائیگی واجبات پر بورڈ اتارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خود کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہے اور تمام سرکاری واجبات کی ریکوری تک بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں