جہلم (عابد محمودچوہدری) جہلم شہر سمیت ضلع بھرمیں انٹرنیٹ کی بار بار بندش اور سپیڈ میں غیر معمولی کمی کے باعث کاروباری حلقوں سرکاری و نجی دفاتر کےملازمین کو سرکاری امور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ عام گھریلوصارفین بھی انٹرنیٹ کی سہولت سے متاثر ہو رہے ہیں اور شہریوں نے اب اپنے گھروں سے پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل کنکشن منقطع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تو دوسری طرف موبائل فون سروس انٹرنیٹ کی سپیڈ بھی شدید کم ہونے پر شہری اور کارروباری حلقے شدید تشویش کا شکار ہیں جن کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے انٹرنیٹ بلز بھر رہے ہیں مگر انٹرنیٹ سروس میں دور جدید کے مطابق بہتری آنے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ سست روی کا شکارہورہی ہے اس پر پی ٹی اے کو نوٹس لیتے ہوئے ناقص سروس مہیا کرنے والے آپریٹر کے لائسنس منسوخ کرنے چاہیے تاکہ انٹرنیٹ کی سپیڈ میں بہتری آسکے
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






