0

جہلم میں چوروں کا راج، پولیس بے بس — ایکسائز انسپکٹر کے گھر دن دہاڑے چوری

جہلم میں چوروں کا راج، پولیس بے بس — ایکسائز انسپکٹر کے گھر دن دہاڑے چوری

جہلم (ایم سلطان ) تھانہ سٹی کی حدود نیا محلہ جہلم میں چوروں کے حوصلے بلند، دن دہاڑے ایک سرکاری افسر کے گھر بڑی واردات، پولیس بے بسی کی تصویر بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر مدثر گوندل کے گھر گزشتہ روز دن 12 بجے کے قریب چور نے تالے توڑ کر داخل ہو کر 3 تولے سونا، 82 ہزار روپے نقدی اور ایک قیمتی شاؤمی موبائل فون چرا لیا۔ یہ واقعہ نیا محلہ میں واقع گل پلازہ کے اندر پیش آیا جہاں چور اطمینان سے واردات کر کے فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واردات کی واضح سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں ملزم کی شناخت ممکن ہے، تاہم پولیس نے صرف رسمی ایف آئی آر درج کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ تاحال نہ تو کوئی تفتیشی افسر موقع پر پہنچا ہے، نہ ہی جیو فینسنگ یا سیف سٹی کیمروں سے مدد لینے کی کوئی کوشش کی گئی ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو خواب غفلت سے جگا کر فوری ایکشن لیا جائے، ورنہ عوام کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل طور پر اٹھ جائے گا۔ اگر ایک سرکاری ملازم بھی محفوظ نہیں تو عام شہریوں کا کیا حال ہو گا؟

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے اور شہر میں بڑھتے جرائم پر قابو پایا جائے۔

چور کی تصوہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں