0

اولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی نے کم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا

جہلم (ایم سلطان )جہلم
اولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی نے کم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا ۔ رواں ہفتے سوموار کو وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت میں اجلاس منقد ہوا جس میں ای او بی آئی کی 3 سہ ماہیوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای او بی آئی نے 2024-25 میں 116 ارب روپے کی آمدن حاصل کی ، ای او بی آئی کی آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ ای او بی آئی نے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11500 کر دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای او بی آئی نے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11ہزار 5سو کر دی ہے۔ 10 ہزار سے زائد پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا . پیشن میں اضافے کا باقاعدہ اعلان آج یکم مئی کو یوم مزدور ڈے کےموقع پر کیے جانے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں